TIBIR کا مطلب ہے ”Tidlig innsats for barn i risiko” (ان بچوں کیلئے جلد مدد جن کے ضمن میں رویّے کے مسائل کا خطرہ ہو) اور اس بلدیاتی پروگرام کا مقصد بچوں میں رویّے کے مسائل کی روک تھام اور علاج ہے۔
TIBIR کی پیشکش ان گھرانوں کیلئے ہے جن کے بچے 3 – 12 سال کی عمر میں ہوں اور بچوں میں رویّے کے مسائل پیدا ہو چکے ہوں یا پیدا ہونے کا خطرہ ہو۔
یہ پروگرام بلدیاتی اداروں کے ذریعے مہیا کیا جاتا ہے جیسے ہیلتھ سٹیشن، تعلیم کیلئے نفسیاتی سروس(PPT)، ادارہ تحفظ بچگان اور چھوٹے بچوں کے نگہداشتی مرکز (بارنے ہاگے) اور سکول۔ اس وقت ملک کی 357 بلدیات میں سے 115 بلدیات میں TIBIRدستیاب ہے۔
TIBIRکا مقصد ابتدائی مرحلے میں ہی رویّے کے مسائل کی روک تھام کرنا اور اصلاح کرنا ہے نیز بچوں میں مثبت اور پروسوشل (معاشرے کیلئے دوستانہ اور سازگار) رویّہ بڑھانے میں مدد دینا ہے۔
نیز ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پیشہ ور کارکنوں کو یہ اجتماعی شعور حاصل ہو کہ رویّے کے مسائل کس طرح پیدا ہوتے ہیں اور ان مسائل کی روک تھام یا علاج کس طرح ممکن ہے۔
مجموعی طور پر اس پروگرام میں ان گھرانوں کیلئے چھ پیشکشیں ہیں جن میں 3 سے 12 سال عمر کے بچوں میں رویّے کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہو یا مسائل پیدا ہو چکے ہوں:
اگر یہ عبارت پڑھنے میں دقت پیش آ رہی ہے تو آپ کوئی اور براؤزر استعمال کیجئے،مثلاً٬ : Chrome, Safari, Internet Explorer
*We are happy to receive general inquiries, but please do not send sensitive information about your own or others' health as this should only be shared with relevant health personnel.
We uses cookies on this website. By using this site, you agree that we may store and access cookies on your device. Read more about cookies here. Do not show this message again.